وفاقی بجٹ 25-2024ء کے معاملے پر پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے بجٹ اجلاس کے لیے حکمتِ عملی طے کر لی۔
خیبر پختون خوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم، زرتاج گل، علی محمد خان، ثناء اللّٰہ مستی خیل، محمد اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں بجٹ تقریر، احتجاج اور بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پارلیمانی پارٹی وفاقی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کی حکمتِ عملی طے کی گئی۔
اجلاس کے بعد ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں خیبر پختون خوا ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔