ہوم Breaking News سری لنکا ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

سری لنکا ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

0


ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا یوں آئی لینڈرز پہلے راؤنڈ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 23 واں میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سری لنکا اور نیپال کے درمیان آج کھیلا جانا تھا اور لنکن ٹائیگرز کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا تاہم بارش آڑے آگئی اور میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

لاڈرہل میں ہونے والے اس میچ میں بارش نے ٹاس ہونے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا اور یوں سابق عالمی چیمپئن کے ارمان بارش میں بہہ گئے۔

سری لنکا جو اس سے قبل جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے میچز ہارنے کے بعد جیت کی متلاشی تھی تاہم اب اسے خالی ہاتھ گھر واپس جانا پڑے گا۔

گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ 6 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر اور سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جب کہ سری لنکا ایک پوائنٹ کے ساتھ سب سے آخری نمبر پر ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version