ہوم Business بجٹ میں نئے ٹیکس کے بجائے موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی...

بجٹ میں نئے ٹیکس کے بجائے موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کا امکان

0


بجٹ میں نئے ٹیکس کے بجائے موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کا امکان

اس مرتبہ بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا بلکہ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں ردوبدل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ جی ایس ٹی سب اشیا پر یکساں شرح سے نافذ کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پنشنرز پر نئے ٹیکس سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، حکومت پنشن پر ٹیکس نہیں لگانا چاہ رہی لیکن آئی ایم ایف نے مطالبہ کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے رابطے میں ہے، حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل گفتگو گزشتہ روز ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھیں جبکہ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات چیت کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات میں بزنس اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز زیرِ غور آئیں جبکہ کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس لگانے کیلئے متعدد تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے سلیبز میں تبدیلی اور نئے ٹیکسز کا مطالبہ کر رکھا ہے، آئی ایم ایف نے پنشنرز کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ٹیکسز کی تجاویز بھی دی تھیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version