ہوم Business بیرونِ ملک سے قانونی طور پر پیسہ لانے پر ایکسچینج کمپنیوں کیلئے...

بیرونِ ملک سے قانونی طور پر پیسہ لانے پر ایکسچینج کمپنیوں کیلئے مراعات کااعلان

0



(24 نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک سے قانونی طور پر پیسہ پاکستان لانے پر ایکسچینج کمپنیوں کےلیے مراعات کا اعلان کردیا۔

ایس بی پی نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو ہر ڈالر کے بدلے 2 روپے ملیں گے،اعلامیے کے مطابق سال کے ڈھائی کروڑ ڈالرز سے زائد لانے پر 3 روپے اور اس سے بھی زائد پر 4 روپے ایکسچینج کمپنیوں کو ملیں گے،سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ نے اس اعلان پر حکومت، آرمی چیف اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ترسیلاتِ زر میں اضافے کا سبب بنے گا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ورکرز ترسیلات کا ماہانہ بنیاد پر جائزہ لے کر ادائیگی کی جائے گی، فیصلے پر عمل درآمد یکم اکتوبر سے ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version