ہوم Pakistan شیرافضل مروت کو زہردے دیا گیا ؟ پی ٹی آئی رہنما نے...

شیرافضل مروت کو زہردے دیا گیا ؟ پی ٹی آئی رہنما نے اہم بات بتا دی

0



(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر  زیر گردش کر نے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔

 سوشل میڈیا کے ذریعےویڈیو  پیغام جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے میں حقیقت رکھنا چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی رہائی اور جمہوریت کی بالادستی پر زور دیا ہے,میری صحت نے میرا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے میں اس احتجاج میں شرکت نہیں کر سکا جس میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نکلی تھی،ملک میں حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران میری  صحت کا بہانہ کے طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی یہ ہمت دیکھنے والی تھی جس کو دیکھنے کیلئے میری آنکھیں ترس گئی تھیں,9 مئی کے بعد جس طرح سے عوام کو ڈرایا گیا تھا کہ شاید اب وہ گھروں سے نہ نکلیں،جب اسلام آباد پولیس مجھے  غیر قانونی حراست میں لیا تھا اور جب میں ضمانت پر رہا ہوا اگلے دن مجھے کرونا ہو گیا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مجھے اس وقت  جتنی بھی بیماریاں لاحق ہیں اسکی وجہ سے میرا وزن 10 گنا کم ہوا ہے،مجھے زہر دیئے جانے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے،میں نے جو صحت کے  ٹیسٹ کروائیں ہیں اس میں ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا مبینہ اغواء ، گتھی سلجھ گئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version