ہوم Business بی ایم ڈبلیو نے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالیں مگر کیوں؟ وجہ جانئے

بی ایم ڈبلیو نے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالیں مگر کیوں؟ وجہ جانئے

0



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بی ایم ڈبلیو نے تکنیکی خرابی کے سبب آگ لگنے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ میں 7لاکھ20 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان گاڑیوں کے واٹر پمپ کے الیکٹرک کنیکٹر میں تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے۔امریکہ کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) نے کہا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کو جن ماڈلز کی گاڑیاں واپس منگوانے کا کہا گیا ہے کہ ان میںایکس ون، ایکس تھری اور ایکس فائیو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر چد ماڈلز بھی ہیں جن میں تکنیکی خرابی کی نشان دہی کی گئی ہے۔
این ایچ ٹی ایس اے کے مطابق متاثرہ گاڑیوں کے واٹر پمپ کی سیلنگ درست انداز میں نہیں کی گئی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ واٹر پمپ سے گزرنے والا مائع الیکٹرک پلگ پر اثرانداز ہوتا ہے، جس سے شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے اور گاڑی کو آگ لگ سکتی ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version