ہوم Business حکومت نے ایک ماہ میں کتنا قرض لیا؟جان کر پاکستانیوں کے ہوش...

حکومت نے ایک ماہ میں کتنا قرض لیا؟جان کر پاکستانیوں کے ہوش اُڑ جائیں

0


(اشرف خان)پاکستان کا مجموعی قرض ایک ہزار 98 ارب روپے اضافے کے بعد 68 ہزار 914 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں مئی 24 کے مقابلے جون 24 میں 1098 ارب روپے کا اضافہ ہوا،وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 68 ہزار 914 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں،مئی 2024 میں حکومت کے مجموعی قرضے 67ہزار 816 ارب روپے تھے ،جون 23 کے مقابلے جون 24 میں حکومت مجموعی قرضوں میں 13.30 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرض میں 8ہزار 73 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق جون 23 میں حکومتی قرض 60 ہزار 841 ارب روپے سے جون 24 تک 68 ہزار 914 ارب روپے ہوگئے،پاکستان کا ہر شہری 2 روپے 87 ہزار روپے کا مقروض ہے ،24 کروڑ کی آبادی کے لحاظ سے فی کس شہری 2 لاکھ 87 ہزار روپے کا مقرض ہوگیا ،جون 23 سے جون 24 تک حکومت کے مقامی قرض میں 8350 ارب روپے کا قرض لیا ،وفاقی حکومت کے مقامی قرض جون 2024 تک بڑھ کر 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگئے،جون 23 کے مقابلے جون 24 میں حکومت کے بیرونی قرض میں 277 ارب روپے کمی ہوئی ،جون 2024 میں حکومت کے بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے رہ گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version