حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبر کو حقائق کے مفافی قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت میں اضافےکے حوالے سےچلنےوالی خبر کو مسترد کردیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، کمرشل بنیادوں پر تیسرے فریق کو قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کی منظوری دی ہے۔مشترکہ مفادات کونسل نے تیسرے فریق کو گیس کی فروخت میں 50 فیصد حصہ دینے کی وزارت کی تجویز پر غور کیا تھا تاہم سی سی آئی نے آخر کار مسابقتی بنیادوں پر تیسرے فریق کو گیس کی فروخت کو موجودہ 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔شیئر میں اس اضافے کو قیمتوں میں اضافے کے طور پر غلط نہ سمجھا جائے۔
یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی ہے۔