اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا جنوری 2024 تک قرض 64842 ارب روپے رہا۔
کراچی سے مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض جنوری 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 42626 ارب روپے رہا، جبکہ حکومت کا بیرونی قرض جنوری 2024 تک 22215 ارب روپے رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے میں جنوری 2024 میں حکومت کا قرض 346 ارب روپے کم ہے۔ دسمبر کے مقابلے جنوری میں حکومت کا مقامی قرض 38 ارب روپے بڑھا ہے۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری میں حکومت کا بیرونی قرض 384 ارب روپے کم ہوا ہے۔
دسمبر کے مقابلے جنوری میں ڈالر کی قدر 2.3 روپے کم ہوئی ہے۔ جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں حکومت کا قرض 9820 ارب روپے زائد ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 8291 ارب روپے بڑھا ہے۔ ایک سال میں حکومت کا بیرونی قرض 1528 ارب روپے بڑھا ہے۔ ایک سال میں ڈالر کی قدر 11.70 روپے زائد ہے۔