ہوم Business حکومت کو افغانستان کیلئے برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی

حکومت کو افغانستان کیلئے برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کو افغانستان کے لیے برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مئی میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں67 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے 11 ماہ جولائی تا مئی افغانستان کیلئے برآمدات 9.1 فیصد بڑھیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مئی میں افغانستان کیلئے برآمدات کا حجم 11 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہا، مئی2023ء میں افغانستان کیلئے برآمدات 7 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2023ء تا مئی 2024ء افغانستان کے لیے برآمدات 98 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 90 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 38فیصد کم ہوئیں، جولائی 2023ء تا مئی 2024ء افغانستان سے امپورٹس کا حجم51 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز رہا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 83 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version