رمضان پیکج کا اعلان، کن اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی؟ جانیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 19 اشیاء پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔
24 نیوز کے مطابق رمضان میں آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں،کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات سمیت 19 اشیاء پر خصوصی رعایت فراہم کی جائےگی۔ رمضان ریلیف پیکج سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندان جن کا غربت انڈیکس پراسکور 60 پی ایم ٹی یا اس سے کم ہوگا مستفید ہوسکیں گے۔اس پیکج میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ جنرل صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔