ہوم Business روایتی اور اسلامی بینکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن میں 8933 ارب روپے...

روایتی اور اسلامی بینکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن میں 8933 ارب روپے کی فراہمی

0


اسٹیٹ بینک آف پاکستان—فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک آف پاکستان—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روایتی اور اسلامی بینکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن میں 8933 ارب روپے فراہم کیے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق روایتی بینکوں کو 8660 ارب روپے اور اسلامی بینکوں کو 273 ارب روپے دیے ہیں۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روایتی بینکوں کو 394 ارب روپے 7 روز کے لیے 22.07 فیصد پر، 222 ارب روپے 14 روز کے لیے 22.06 فیصد پر جبکہ 8043 ارب روپے 28 روز کے لیے 22.05 فیصد پر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ اسلامی بینکوں کو 116 ارب روپے 7 روز کے لیے 22.08 فیصد پر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسلامی بینکوں کو 157 ارب روپے 14 روز کے لیے 22.07 فیصد پر دیے گئے ہیں،جبکہ اسلامی بینکوں سے 28 روز کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version