ہوم Business روپے کا ڈالر پر  پلٹ کر وار دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا...

روپے کا ڈالر پر  پلٹ کر وار دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا

0



(اشرف خان) ڈالر کے پے درپے وار کے بعد  روپے نے پلٹ کر وار کر دیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوگئی۔ 
 تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.44 روپے سے کم ہوکر 278.30 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر2 پیسے اضافے سے  279.68 روپے کا ہوگیا، دیگر کرنسیوں کی قدر میں گراوٹ ریکارڈکی گئی ،یورو 60 پیسے کمی کے بعد 295.60 روپے ،برطانوی پاونڈ 1.11 روپے سستا ہوکر 345.38  روپے تک گرگیا  ، امارتی درہم 1 پیسے بڑھ کر 75.81 روپے کا ہوگیا   ،سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 73.89 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج  میں بھی کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس  کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 70 ہزار 909 کی سطح پر بند ہوا ،آج 47 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی ۔
یہ بھی پڑھیں :علیم ڈار نے پاکستان کا نام روشن کر دیا 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version