ہوم Business سوزوکی نے اپنی سوئفٹ گاڑی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا

سوزوکی نے اپنی سوئفٹ گاڑی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا

0



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے حالیہ دنوں اپنی متعدد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی کی طرف سے سوزوکی سوئفٹ (Swift) جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 3لاکھ 4ہزار روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54لاکھ 29ہزار روپے ہو گئی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کمپنی کی طرف سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دوسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔29فروری کو بھی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 85ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ سوزوکی کلٹس اور سوزوکی آلٹو کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی تھیں۔
اس اضافے کے بعد کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 38لاکھ 58ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 42لاکھ 44ہزار روپے اور کلٹس اے جی ایس کی قیمت 45لاکھ 46ہزار روپے ہو گئی ۔کمپنی کی طرف سے سوزوکی آلٹو کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 1لاکھ 10ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ۔ 
رپورٹ کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت 80ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اور وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمتوں میں 95ہزار اور وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں 1لاکھ 10ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد وی ایکس کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے اور وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے ہو گئی ۔
اسی طرح وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہو گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version