نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کیخلاف بھارت میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
آسام میں مظاہرین نے ایکٹ کی کاپیاں جلادیں، قانون کی مخالفت میں نعرے لگائے۔ آسام کی مقامی اپوزیشن جماعتوں کی کال پر آج ریاست میں ہڑتال ہے۔ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں مظاہرین نے کینڈل لائٹ مارچ کیا، کیرالہ حکومت نے بھی آج ریاست میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔کیرالہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ریاست اس فرقہ وارانہ قانون کی مخالفت میں متحد رہے گا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت اور غیر قانونی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔