سونا مزید مہنگا ہو گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 400روپے بڑھی ہے، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 15ہزار 500روپے ہو گئی۔