ہوم Pakistan الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی: پی ٹی اے

الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی: پی ٹی اے

0


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

الیکشن 2024 اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا،رپورٹر

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبے کی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version