ہوم Business شوگر ملز مالکان کو بڑا دھچکا چینی کی برآمد کا تاحال فیصلہ...

شوگر ملز مالکان کو بڑا دھچکا چینی کی برآمد کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

0



(وقاص عظیم) شوگر ملز مالکان کو ایک اور دھچکا لگ گیا، شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کے باوجود چینی کی برآمد کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، شوگرایڈوائزری بورڈ اجلاس میں چینی کی برآمد کا فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں شوگر مالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا، شوگر ملز مالکان نےپہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ اڑا دی

اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ کھپت کی تفصیلی ورکنگ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے، ہمیں پہلے چینی کی مقامی طلب پوری کرنی ہے، پھر برآمد کر سکتے ہیں، سرپلس سٹاک برآمد کی اجازت کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑتا ہے، پاکستان میں خطے میں سب سے سستی چینی ہے،فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا، رواں سال چینی کی پیداوار 6.752 میٹرک ٹن ہے۔

دوسری جانب پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو رواں سیزن میں گنے کے اچھے نرخ ملے ہیں، اگلےسیزن میں چینی کی بمپر فصل کی توقع ہے، حکومت سرپلس سٹاک کی برآمد کی اجازت دے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version