ہوم Business صدر لاہور چیمبر نے دکانیں جلد بند کرنے کی حمایت کر دی

صدر لاہور چیمبر نے دکانیں جلد بند کرنے کی حمایت کر دی

0


صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد — فائل فوٹو
صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد — فائل فوٹو

صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد کا کہنا ہے کہ چیمبر دکانیں جلد بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسموگ کے پیش نظر دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ مثبت ہے، ہم حکومت کے اچھے اقدمات کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شدید اسموگ کے باعث تمام مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے تمام نجی دفاتر میں 2 دن ورک فرام ہوم کرنے، معمول کے دنوں میں مارکیٹیں رات 8 بجے جبکہ اتوار کے دن مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت بھی دی اور اس حوالے سے ڈولفن پولیس کو بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version