ہوم Sports دوسرا ون ڈے:حارث شاہین کی تباہ کن بائولنگ صائم کی جارحانہ بلے...

دوسرا ون ڈے:حارث شاہین کی تباہ کن بائولنگ صائم کی جارحانہ بلے بازی پاکستان آسٹریلوی سرزمین پر کامیابمحسن نقوی کی شاباش

0



(وسیم احمد)دوسرا ون ڈے:حارث ، شاہین کی تباہ کن بائولنگ ، صائم کی جارحانہ بلے بازی ،پاکستان آسٹریلوی سرزمین پر کامیاب،کینگروز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔چیئرمین پی سی بی قومی ٹیم کی فتح پر خوشی سے نہال،محسن نقوی نے قومی کرکٹر کو شاندار کامیابی پر شاباش دی ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 137 رنز پر ہوا جب صائم ایوب 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

اس کے بعد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا  نے حاصل کی، انہوں نے 44 رنز دیے۔،قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا۔جوش انگلس 18رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87رنز پر گری، مارنس لیبوشن 6رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

 آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سٹیو اسمتھ  تھے جو 35رنز بنا کر 101کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121رنز پرگر گئی ،ایرون ہارڈی 14بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔گلین میکسویل 16 اور مچل سٹارک ایک سکور بنا کر پولین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 8 اوورز میں 29 رنز دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 8 اوورز میں 26 رنز دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

چیئرمین پی سی بی قومی ٹیم کی فتح پر خوشی سے نہال،محسن نقوی نے قومی کرکٹر کو شاندار کامیابی پر شاباش دی ہے،کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز فتح۔ ویلڈن گرین شرٹس ویلڈن،تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،باؤلرز حارث روف اور شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ پکڑے،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی،بہترین پرفارمنس پر حارث روف ۔ شاہین آفریدی۔ محمد رضوان۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق تحسین کے مستحق ہیں،کھلاڑیوں نے فیلڈنگ۔ باولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے،آسٹریلیا کے خلاف بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے قوم کو خوشیاں دی ہیں،کھلاڑیوں نے میدان میں ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا اور نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا،آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا اور آئندہ میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آنے والے میچوں میں بہترین پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version