ہوم Business ماہ مئی کے دوران  آٹا تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں...

ماہ مئی کے دوران  آٹا تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

0



(ویب ڈیسک ) ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی اوسط قیمت میں مئی2024  کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2024 میں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.88 فیصد کم ہے،مئی میں 5 لٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.69 فیصد کم ہے،مزیدبرآں ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جنوری سے مئی تک کی مدت میں ملک میں 2555000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں3 فیصد زیادہ ہے۔

 دوسری جانب ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چکن پھر مہنگا،فی کلو قیمت میں بھاری اضافہ
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version