ہوم Business کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا 

0



(24نیوز)کاروباری ہفتےکاپہلا روز،  تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے ڈالر 278 روپے 25 پیسے کا ہوگیا،گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:چکن پھر مہنگا،فی کلو قیمت میں بھاری اضافہ

دوسری جانب پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں 105پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،100انڈیکس 73 ہزار 899کی سطح پرپہنچ گیا،مانیٹری پالیسی اور بجٹ کو لیکر سرمایہ کار مسلسل محتاط دکھائے دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version