ہوم Business مصدق ملک کو وزیرِ خزانہ بنانے کا امکان

مصدق ملک کو وزیرِ خزانہ بنانے کا امکان

0


ڈاکٹر مصدق ملک—فائل فوٹو
ڈاکٹر مصدق ملک—فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے غور جاری ہے، ڈاکٹر مصدق ملک کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان سونپے جانے کا امکان ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملکی معیشت پر مجموعی جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلایا تھا، اہم بات یہ ہے کہ اس اجلاس میں سابق وزیرِ خزانہ اسحٰق ڈار موجود نہیں تھے بلکہ سابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل سینیٹر مصدق ملک کو مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصدق ملک کو پہلی نشست دی تھی، قوی امکان ہے کہ انہیں وزارتِ خزانہ کا قلم دان سونپا جائے گا۔

ا س اجلاس میں احد چیمہ کو بھی بلایا گیا تھا، احد چیمہ کو وزیرِ اعظم نے اپنا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ وزیرِ اعظم آفس میں ہی بیٹھیں گے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کو وزیرِ اطلاعات و نشریات، خوآجہ اصف کو وزیرِ دفاع، اسحاق ڈار کو وزیرِ خارجہ، احسن اقبال کو وزیرِ منصو بہ بندی و ترقیات بنائے جا نے کا امکان ہے۔

ان کے علاوہ رانا تنویر،شیزہ فاطمہ، چوہدری طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین کے بھی کابینہ میں شامل ہونے جبکہ جہانزیب خان کو وزیرِ اعظم کا معاونِ خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم کے بھی 2 وزیر جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کے بھی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہو گی، البتہ دوسرے مرحلے میں پی پی کے وزارتیں لینے کا امکان ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version