ہوم Business ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے:وفاقی وزیر خزانہ

ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے:وفاقی وزیر خزانہ

0



(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو کم کیا ہے، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی سرگرمیوں کا فروغ دینا چاہتے ہیں، حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے، وزیر اعظم اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام قرار دینا چاہتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version