ہوم Business موبائل فون درآمدات میں 100 فیصد اضافہ

موبائل فون درآمدات میں 100 فیصد اضافہ

0



(ویب ڈیسک)  ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود رواں مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری 2023-24) کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون اور اسیسریز درآمد کیے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 44 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

اس طرح، رواں سال موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version