صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع صوابی میں کنڈپارک کے مقام پر دریائے سندھ میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں15 افراد سوار تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 2 لاشیں نکال لی گئیں، ایک شخص کو بچا لیا گیا جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں عید کے موقع پر تفریح کے دوران 3 اضلاع میں ڈوبنے کے واقعات رونما ہوئے۔ چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں ڈوبنے کے واقعات پیش آئے۔ریسکیو 1122 نے کچھ افراد کو بچالیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلے ہی ہدایات کی تھی کے سیاحتی مقامات پر غوطہ خور ٹیمیں تعینات کیے جائیں۔