ہوم Business نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردیں

نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردیں

0



(24 نیوز)بجلی کی بڑھتی قیمتیں غریب طبقے کی زندگیوں کو تنگ کر رہی ہیں ،بجلی کے بڑھتے بلوں کی وجہ سے عوام اِن بلز کی ادائیگی نہیں کرپارہے ۔ایسے میں وہ لوگ جو اپنے بل کی ادائیگی فوری نہیں کرسکتے تھے وہ بل کی قسط کے ذریعے اپنے بل کسی حد تک ادا کرلیا کرتے تھے لیکن اب یہ سہولت بھی اُن سے چھین لی گئی ہے ۔کیونکہ حکومت نے بجلی بلوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

ضرورپڑھیں:لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے ڈیرے،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 نئے طریقہ کار کے تحت صارفین اب سال میں ایک ہی بار بلوں پر قسط کرا سکیں گے۔نیپرا نے مئی 2024 کو ڈسکوز کے سروس مینوئل میں تبدیلی کی منظوری دی تھی اور اب نیپرا کی ہدایت پر ڈسکوز نے یکم اکتوبر سے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔اب بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ کے بعد قسط کی درخواست مسترد کر دی جائے گی اور اگر قسط مقررہ مدت میں ادا کی گئی تو لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگے گا، جبکہ مقرر تاریخ تک بل جمع نہ کرانے پر 14 فیصد سرچارج عائد ہو گا۔

اب بڑھتے بل سے پہلے ہی عوام خودکشیاں کر رہے تھے اور اب اُن سے قسط کی سہولت چھین کر اُن کی زندگیوں کو مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version