نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شہر تمل ناڈو میں انجینئرنگ کالج ہاسٹل میں پیش آنے والے واقعہ پر سب کو حیران کردیا۔ کالج کا 19 سالہ طالب علم نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہاسٹل کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی کہ اس کے اندر ’سپرپاورز‘ ہے اور اس کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
واقعہ تمل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع میں ایک نجی انجینئرنگ کالج ہاسٹل میں پیش آیا۔ 19 سالہ پربھو کرپاگام انجینئرنگ کالج میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس کے تیسرے سال کا طالب علم ہے۔کالج میں اس کے دوستوں نے بتایا کہ پربھو کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا اور اس نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ اس کے پاس سپر پاور ہے اور اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں پربھو کو نیلے رنگ کی شرٹ پہن کر ایک کمرے سے باہر نکلتے اور ہاسٹل کی راہداری کی طرف چلتے ہوئے دکھایا گیا۔اس کے بعد اس نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی اور راہداری میں کھڑے دو لڑکوں کو حیران کردیا۔ طالب علم کے بازو، ٹانگ اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔