ہوم Business وزیرِخزانہ کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتوں کا اعلامیہ جاری

وزیرِخزانہ کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتوں کا اعلامیہ جاری

0


وزیرِخزانہ کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتوں کا اعلامیہ جاری

وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کی دورۂ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں جاری ہیں، انہوں نے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری مس الزبتھ ہورسٹ سے ملاقاتیں کی۔

ان ملاقاتوں کے حوالے سے وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کے لیے سیاسی عزم کو اجاگر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران متبادل توانائی کے ذرائع، زراعت، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ابھرنے کی صلاحیت اور ٹیک انڈسٹری پر خصوصی توجہ پر بھی زور دیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں امریکی حکام کو آگاہ کیا، اس اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنا شامل ہے۔

وزارتِ خزانہ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ امریکی حکام کو بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کی نج کاری کا عمل تیز کرنا بھی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اعلامیے میں وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ٹی، زراعت اور کان کنی میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع کی نشاندہی کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ کام کرے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version