ہوم Business وفاقی حکومت کی آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت

وفاقی حکومت کی آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔ صرف برآمدی مقاصد کےلیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت تجارت نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا جبکہ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

اس سے قبل نگران حکومت نے تسلی بخش ذخائر کے باعث سرکاری سطح پر گندم کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران 225 ارب 78 کروڑ روپے مالیت کی 27 لاکھ 58 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی جاچکی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version