ہوم Regional 22 سالہ ماریہ کے سفاکانہ قتل پر بھائی اور باپ گرفتار ویڈیو...

22 سالہ ماریہ کے سفاکانہ قتل پر بھائی اور باپ گرفتار ویڈیو بنانے والے ملزم کیلئے چھاپے

0



ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )22 سالہ ماریہ کو قتل کرنے والے بھائی اور باپ کو گرفتار کرلیا گیا تاہم ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک 477 میں لڑکی کے قتل کے واقعے پرمرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او عبادت نثار نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کے وقت کمرے میں مقتولہ کی بھابی بھی موجودتھی جبکہ ملزم فیصل نے بہن کو قتل کرنے کے بعد باپ سے پانی بھی مانگا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈی این اے اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
یاد رہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ، بائیس سالہ ماریہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگے بھائی نے گھروالوں کے سامنے بہن کومنہ پر تکیہ رکھا ، قتل کے وقت کمرے میں باپ اوربھابی سمیت دیگرموجود تھے ، کسی نے سفاک قاتل کو نہ روکا کیوں کہ یہ سب شریک جرم تھے۔قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رکا ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version