لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) پاکستان میں ٹویوٹا یارس کا فیس لفٹ ماڈل متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کی تصاویر لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی آئندہ ہفتے گاڑی کا یہ نیا ویرینٹ متعارف کرا رہی ہے، جس کی لیک ہونے والی تصاویر میں نیا ایکسٹیریئر اور انٹیریئر دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ سی کے ڈی فیس لفٹ ہے یا درآمد شدہ ہے۔ویب سائٹ ’پاک وہیلز ڈاٹ کام‘ کے مطابق کمپنی کے حکام نے یارس کا فیس لفٹ ماڈل آئندہ ہفتے متعارف کیے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت اس ماڈل کو متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تاحال اس نئے ماڈل کے فیچرز اور قیمت کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکیں۔واضح رہے کہ ٹویوٹا یارس کا فیس لفٹ ماڈل مارچ 2023ء میں تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیاتھا۔