ہوم Business ٹیکس گوشوارےجمع کرانے میں ایک دن باقی ایف بی آر کا سسٹم...

ٹیکس گوشوارےجمع کرانے میں ایک دن باقی ایف بی آر کا سسٹم بیٹھ گیا

0



(24 نیوز)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں ایک دن باقی ، تاریخ میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا سسٹم بیٹھ گیا۔

ایف بی آر کے سسٹم میں سست روی اور پیچیدگیوں کے باعث ٹیکس کنسلٹنٹ اور ٹیکس دہندگان کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں ہو رہے ، ٹیکس کنسلٹنٹ کا کہنا ہےکہ ایف بی آر کے سافٹ ویئر کے حسابات میں غلطیاں ، این ٹی این نمبر کی مدد سے ودہولڈنگز کیلئے ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

ضرورپڑھیں:مہنگائی کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں آگئی، ایکسپورٹ 29 فیصد بڑھی ہے:وفاقی وزیرخزانہ

خیال رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر تک ہر صورت ٹیکس ریٹرن فائل کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے،ابتک مجموعی طور پر 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں،پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار نے گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version