ہوم Business ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز

0


علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے آئرس پورٹل پر غیر معمولی رش ہے اور آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہے، صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرنز باآسانی فائل ہو رہے ہیں۔ 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائل والے انکم ٹیکس ریٹرنز کی پراسسنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔ اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔ 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دو گنا ہوگئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version