ہوم Sports پی سی بی نے کھلاڑیوں کا دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لےلیا 

پی سی بی نے کھلاڑیوں کا دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لےلیا 

0



(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے گزشتہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں سے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لے لیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے، جن میں میر حمزہ، سعود شکیل، خرم شہزاد، محمد رضوان، امام الحق اور نعمان علی سمیت 10کھلاڑیوں نے حصہ لیا،فٹنس ٹیسٹ کے بنیاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری دے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے  فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے قومی کرکٹرز کے لیے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ارینج کیا تھا ،  2 کلو میٹر کی دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا تھا ،ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے،زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے اور کچھ بارڈر لائن پر تھے،ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی کرکٹرز کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر زیادتی ہونے کے حق میں نہیں ہے،اسی لیے کرکٹرز کو دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version