ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں دنیا بھر کی 384 کمپنیوں سے 124,517 ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ انٹیل نے حال ہی میں 15 ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی 10 بلین ڈالر بچانے کے منصوبے کے تحت اپنی افرادی قوت میں 15 فیصد کمی کرے گی۔ کمپنی کے ریونیو میں زبردست کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ اس نے ڈیویڈنڈ پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ نے بھی گزشتہ 2 ماہ میں تقریباً 1000 افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے، تاہم کمپنی اس کی تصدیق نہیں کر رہی ہے۔