ہوم Business پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے رکھ کر بھول گئے

پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں اربوں روپے رکھ کر بھول گئے

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ بھاری رقم مختلف بینکوں کے عارضی طور پر بند 1 کروڑ 40 لاکھ اکاؤنٹس میں پڑی ہوئی ہے۔ کھاتہ داروں کو 3 نوٹس بھجوانے کے بعد فنڈز سٹیٹ بینک کو منتقل ہوجاتے ہیں۔

حکام کے مطابق لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10 سال بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس فعال کرانے آتے ہیں، کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس دوبارہ فعال کرانے کیلئے سٹیٹ بینک کی تجویز منظور کرلی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version