پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا ہے کہ پاک امارات تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاک امارات باہمی تجارت 3 گنا بڑھ سکتی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ اماراتی تاجروں کا وفد پاکستان لیکر جائیں گے۔
چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیر مرچنٹ نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو پاک امارات تجارتی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت دی جائے گی۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی کا کہنا ہے کہ اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سیپا) تجارتی ٹیرف میں کمی لاسکتا ہے، تجارتی ٹیرف میں کمی سے میڈ ان پاکستان کو فروغ ملے گا۔
پاکستان کی کاروباری برداری نے مطالبہ کیا کہ پاک امارات تجارت بڑھانے کیلئے اقتصادی شراکت داری معاہدہ کیا جائے۔