(بسیم افتخار)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، نیاریکارڈ قائم، 100انڈیکس 392پوائنٹس اضافےسے73ہزار 134 کی سطح پرپہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی،100انڈیکس 392پوائنٹس اضافےسے73ہزار 134 کی سطح پرپہنچ گیا،سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
ضرورپڑھیں:پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالرز ملنے کے امکانات روشن،آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا
اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بارانڈیکس 73ہزار کی سطح پرپہنچ گیا،کاروبارکےآغازپر100انڈیکس میں 392پوائنٹس کااضافہ ہوا تو 100انڈیکس 73134کی سطح پرپہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 72 ہزار 742 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔
دوسری جانب کاروبارکےآغازپرانٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 24 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کےبعد انٹربینک میں ڈالر 278روپے 15 پیسے پر آگیا۔