پاکستان کی فضائی کمپنی ’فلائی جناح‘ کو دھند میں پروازیں جاری رکھنے کی …
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی فضائی کمپنی ’فلائی جناح‘ کو دھند میں پروازیں جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔ نیوزویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق فلائی جناح نے نومبر 2022ء میں اپنے آپریشنز شروع کیے تھے اور اتنے کم عرصے میں ملک کی ایوی ایشن انڈسٹری کا اہم نام بن گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلائی جناح پاکستان کی پہلی مقامی ایئرلائنز ہے جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ’’سی اے ٹی تھری‘ ‘ (CAT III)سٹیٹس دیاگیا ہے۔ جس ایئرلائنز کو یہ سٹیٹس مل جائے اسے دھند میں بھی آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
فلائی جناح کو یہ اجازت اس کے تمام جہازوں اور تمام پائلٹس کے لیے ملی ہے۔یہ سٹیٹس ملنے سے دھند میں بھی فلائی جناح کی پروازیں متاثر ہونے کا امکان کم رہ جائے گا اور اس کے آپریشنز خراب موسم میں بھی بلاتعطل جاری رہیں گے۔