اسٹاک مارکیٹ میں خریداری زور پکڑ رہی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج گذشتہ روز کے مقابلے ایک تہائی زیادہ شیئرز کے سودے ہوئے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں اپنی بلند ترین سطح ایک 178 پوائنٹس بڑھا کر 72 ہزار 593 کرلی ہے، لیکن کاروبار کا اختتام انڈیکس نے 80 پوائنٹس کم ہوکر 71 ہزار 971 پر کیا ہے۔
حصص بازار میں آج 80 ارب شیئرز کا کاروبار ساڑھے 27 ارب روپے میں طے ہوا۔ یوں مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 16 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 952 ارب روپے ہے۔