ہوم Business کوئٹہ:مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی قیمت میں کمی

کوئٹہ:مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی قیمت میں کمی

0



(24 نیوز)مہنگائی کی ستائے عوام کیلئے خوشخبری ،کوئٹہ میں سبزیوں اور  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

کوئٹہ شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 20 روپے کی کمی کے بعد 50 روپے فی کلو  جبکہ   پیاز کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو  ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے کم ہو کر 150 اور کھیرے کی فی کلو قیمت 60 روپے ہو گئی ہے۔

شہر میں آلو کی فی کلو قیمت 70 روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 700 روپے فی کلو برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عرفی جاوید نے اپنے دانتوں سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version