ہوم World کرکٹر راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی

کرکٹر راشد خان کی 4 سال بعد افغانستان واپسی

0



کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے سپنر راشد خان تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے اور کابل پہنچنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استقبال کیا۔
افغان میڈیا ’طلوع نیوز‘ کے مطابق راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک واپس نہیں جاسکے تھے۔آئی پی ایل 2024 کے لئے بھارت کا دورہ کرنے کے بعد راشد خان کابل پہنچے، کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور کئی کھلاڑیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔وہ آنے والے دنوں میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گے۔16 مئی کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہوچکی ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا پہلا میچ 3 جون کو یوگنڈا کے خلاف شیڈول ہے، اس کے بعد نیوزی لینڈ، نمیبیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز ہوں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں 20 ممالک 4 گروپس میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے افغانستان سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version