ہوم Business ’کیا سٹونک‘ 15 لاکھ سستی کرنے کے بعد کمپنی نے بکنگ کیوں...

’کیا سٹونک‘ 15 لاکھ سستی کرنے کے بعد کمپنی نے بکنگ کیوں بند کر دی ؟ وجہ سامنے آ گئی 

0


 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تین روز قبل ’ کیا سٹونک ‘ کی قیمت 15 لاکھ روپے کم کر دی گئی جس پرگاڑی خریدنے کے خواہمشندوں کا شورومز پر تانتا بند ھ گیا اور کمپنی نے ڈھیروں گاڑیوں کی بکنگ کر ڈالی تاہم اب کمپنی کو زائد آرڈر ہونے کی وجہ سے بکنگ ہی بند کرنا پڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تاہم آج تیسرے روز ہی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سٹونک کی مزید بکنگ فی الحال بند کردی گئی ہے کیونکہ بڑی تعداد میں بکنگ کے باعث کمپنی مذکورہ گاڑی کی ستمبر 2024 تک ڈیلیوری کی پابند ہوچکی ہے۔کیا کمپنی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق 29 اپریل کو کیاسٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ سے زائد کمی کے حوصلہ افزا اعلان کے بعد صارفین کی جانب سے مذکورہ گاڑی کی بکنگ کا زبردست رجحان سامنے آیا جو انتہائی خوشگوار تھا۔

نتیجتاً رواں برس ستمبر تک سٹونک کی ڈیلیوری کے لیے کمپنی بکنگ مکمل کرچکی ہے، اور بکنگ کی ترتیب کے حساب سے رواں ماہ یعنی مئی سے گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے کی گئیں تمام بکنگ 23 لاکھ 50 ہزار روپے کی جزوی ادائیگی کے بعد قبول کی جائیں گی، مارکیٹ کے ردعمل اور اپنے سٹاک کی پوزیشن دیکھتے ہوئے اکتوبر کے لیے مزید آرڈر کا جلد آغاز کیا جائے گا، جس کے بارے میں علیحدہ سے مطلع کردیا جائے گا۔‘

کیا کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے اپنے معزز صارفین کے فائدے کی خاطر ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے کی گئی تمام بکنگ، جن کی جزوی یا مکمل ادائیگی کی جاچکی ہے، پرائس لاک نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، تاہم اس ضمن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی بھی اضافی ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں صارفین کو یہ بوجھ اٹھانا ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version