ہوم Health and Education سندھ میں انٹر سال اول کے داخلوں میں توسیع نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں انٹر سال اول کے داخلوں میں توسیع نوٹیفکیشن جاری

0



(عائمہ خان)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹر سال اول کے داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلبا کے لیے آن لائن پورٹل ایک بار پھر کھول دیا ہے، داخلے 24 اگست تک جاری رہیں گے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے  داخلوں سے محروم رہ جانےو الے طلبا  کو داخلہ فارم جمع کرانے کا مزید ایک موقع دے دیا ہے جبکہ انٹر سال اول کے داخلوں کے سلسلے میں جو پلیسمنٹ لسٹ جاری کی گئی اس لسٹ پر ’’ کلیم‘‘ بھی کھولا جارہا ہے۔

داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انٹر سال اول میں داخلوں کا سلسلہ اب 24 اگست تک جاری رہے گا جبکہ انٹر سال اول کی کلاسز 26 اگست سے شروع ہوں گے تاہم سال دوم کی کلاسز 15 اگست سے کالجوں میں شروع ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹا اشتہار کیوں چلایا؟ ارب پتی تاجر کا “میٹا” کیخلاف ایکشن

 علاوہ ازیں محکمہ کالج ایجوکیشن کے حکام کے مطابق وہ طلبا جن کے نام پلیسمنٹ لسٹ میں نہیں آئے اور ای فارم جمع کرانے کے باوجود کسی وجہ سے داخلوں سے محروم ہیں وہ فوری طور پر متعلقہ پورٹل پر جا کر کلیم کرسکتے ہیں جبکہ ایسے طلبا و طالبات جن کی فیکیلٹیز تبدیل ہوگئی ہیں انھیں بھی پورٹل کے ذریعے کلیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کلیم فارم آج رات گئے پورٹل پر دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر سے انٹر سال اول کے داخلوں کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ 69 ہزار 890 طلبا نے پورٹل کے ذریعے درخواست دی تھی جس میں سے 1 لاکھ 67 ہزار 309 طلبا کو داخلے دیے گئے ہیں۔

صرف کراچی کے کالجوں کے لیے 1 لاکھ 147 طلبا نے داخلوں کی درخواست دی جس میں سے 98 ہزار سے کچھ زائد طلبا کو داخلے دیے گئے ہیں۔

پری میڈیکل میں 21225، پری انجینئرنگ میں 21225 ، کمپیوٹر سائنس میں 18756، کامرس میں 27438، ہیومینیٹیز میں 7658 اور ہوم اکنامکس میں 496 داخلے دیے گئے ہیں ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version