ہوم Health and Education سکولوں میں کل سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز

سکولوں میں کل سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز

0



(جنید ریاض)صوبہ بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز کل سے ہو گا،اب تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے،آخری روز بچوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو الودع کیا۔

 حکومتی احکامات کے مطابق 31 مئی تک سکولوں میں صرف پیپرز لینے کی اجازت ہوگی،طلباء کا کہنا تھا کہ تعطیلات کی بہت خوشی ہے،چھٹیوں کا کام ہم جلد مکمل کرکے سیر وتفریح اور رشتے داروں کے گھر جائیں گے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث حکومت کا جلد چھٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے، چھٹیوں کے دوران بچوں کو آرام کرنے کے ساتھ معلوماتی کتابوں کے مطالعہ سے علوم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چکن کے دام گر گئے،فی کلو قیمت میں 85 روپے کمی
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا تمام سکولوں کی ذمہ داری ہوگی،ایس اوپیز کیخلاف پیپرز لینے اور سکول کھولنے والے اداروں کو بھاری جرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version