ہوم Health and Education غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلباء کےداخلوں پر الرٹ جاری

غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلباء کےداخلوں پر الرٹ جاری

0



(24 نیوز) غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلباء کے داخلوں سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نےغیر ملکی یونیورسٹیز میں پڑھنے کے شوقین افراد کیلئے   کچھ ایس او پیز جاری کئے ہیں جن کے مطابق  داخلے سے پہلے ادارے کی پہچان چیک کریں،ایچ ای سی صرف اقوام متحدہ کی ڈائریکٹریوں میں درج یونیورسٹیز کی ڈگریاں تسلیم کرے گا۔

اس کے علاوہ  مذکورہ یونیورسٹی اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی بین الاقوامی ڈائریکٹری میں درج ہو گی ، ایچ ای سی ڈائریکٹری میں درج غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں تسلیم کرے گا،طلبامتعلقہ یونیورسٹی کے تسلیم شدہ/چارٹرڈسٹیٹس کی تصدیق کریں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کے نتائج میں دھاندلی؟ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے چیلنج  کردیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version