ہوم Health and Education لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو اور فلوٹ کی رونمائی کاتیسرا دنطلباء کی...

لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو اور فلوٹ کی رونمائی کاتیسرا دنطلباء کی جانب سے زبردست خیر مقدم 

0



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )  لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو اور فلوٹ کی رونمائی کے تیسرے دن کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج فاطمہ جناح میڈیکل کالج، کوئین میری کالج اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبا ءو طالبات کو فیسٹیول کی سرگرمیوں کے بارے  میں تفصیلی آگاہ کیاگیا۔ طلبا ءوطالبات نے روایتی جوش و خروش کامظاہرہ کیا اور لوگواور فلوٹ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

 طلباء نے یوتھ فیسٹیول کو لاہور کے ایونٹس میں ایک اہم اضافہ قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ فیسٹیول طالب علموں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔طلباء نے کہاکہ انجینئرنگ اور میڈیکل کی پڑھائی کے سخت اوقات کار کی وجہ سے ان کے پاس تفریح کے مواقع محدودہوتے ہیں ایسے میں لاہور یوتھ فیسٹیول جیسے ایونٹس کا انعقاد ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

 واضح رہے کہ 7 نومبر سے 9 نومبر تک منعقد ہونے والا یہ لاہور یوتھ فیسٹیول مختلف ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا جس میں ٹیلنٹ شو، سٹینڈ اپ کامیڈی اور آرٹ و ٹیکنالوجی کی نمائش کے علاوہ میراتھن ریس، سائیکلنگ، جمناسٹک سمیت دیگر مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے لاہور یوتھ فیسٹیول جیسے مزید ایونٹس کے انعقادپر زوردیا اورایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version