ہوم Health and Education  آٹھویں جماعت کاامتحان تعلیمی بورڈکےتحت لینےپرغور

 آٹھویں جماعت کاامتحان تعلیمی بورڈکےتحت لینےپرغور

0



(جنید ریاض)آئندہ سال سے8ویں جماعت کاامتحان تعلیمی بورڈکےتحت لینےپرغور،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری تیار کرلی۔
5ویں جماعت کاامتحان ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری کے ماتحت لیا جائیگا،دونوں کلاسز کاآئندہ سال سےبورڈامتحان دوبارہ سے لیا جائے گا۔
 تعلیمی بورڈ کے تحت امتحان لینے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی،اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 10جولائی تک سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائے گا۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں کلاسز کاامتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ماتحت لیا جاتاتھا،ہر سال دونوں کلاسز میں28لاکھ سے زائد طلباوطالبات امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version