ہوم Health and Education اُساتذہ کی کمی کے شکار سکولوں میں پنجاب حکومت کا بھرتیوں کا...

اُساتذہ کی کمی کے شکار سکولوں میں پنجاب حکومت کا بھرتیوں کا فیصلہ

0



(راؤ دلشاد) اُساتذہ کی کمی کا شکار سکولوں کے طلبہ کیلئے اچھی خبر،  پنجاب حکومت نے  30ہزار نئے اُساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق تعلیمی معیارکو  بہتربنانےاوراُساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز  نےوزیر تعلیم کو نئے اُساتذہ کی بھرتیوں کا ٹاسک دے دیا,سرکاری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا,سکولوں میں تمام سبجیکٹس کیلئے سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کی بھرتی ہوگی.

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں 46 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے، اُساتذہ کی کمی کے باعث 7سال کے بعد بھرتی کا عمل دوبارہ شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی ہدایات پر افسران متحرک، کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے

اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام اُساتذہ کی بھرتی کا عمل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا،  سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، کوشش ہے کہ بھرتیوں کا عمل گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائےگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version